چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت  ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کا اجلاس

9

اسلام آباد،13جنوری  (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت  سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کا اجلاس ہوا  جس میں  سینیٹ کے 324ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس  میں  کمیٹی  اجلاس میں   فیصلہ کیا گیا  کہ   سینیٹ کے اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی،ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ اجلاس چار ہفتے جاری رہے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر سردار محمد شفیق ترین، سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر نے شرکت کی جبکہ  وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔