ملتان؛جناح پارک کی حدود میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،غیر قانونی نرسریاں واگزار کرا لی گئیں

53

ملتان، 24 جنوری (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کے احکامات پر جناح پارک کی حدود اطراف میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن  کیا گیا، جس دوران غیر قانونی نرسریاں واگزار کرا لی گئی اور دیگر تجاوزات کو بھی ہٹوا دیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے، بلا تفریق و بلا تعطل آپریشن جاری رکھے گے۔انہوں نے کہا کہ جناح پارک میں صفائی آپریشن بھی جاری ہے، پارک میں لینڈ سکیپنگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

آصف رؤف خان نے کہا کہ جناح پارک کی حدود میں تجاوزات کا صفایا کیا جا رہا ہے، مستقبل میں کسی قسم کے تجاوات کی حوصلہ شکنی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارک کو بہترین حالت میں بحال کریں گے،مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ایڈمنسٹریٹر پارکس غفار شاہد بھی موجود تھے۔