ملتان؛ نجی کمپنی کیجانب سے نشتر ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی کو جدید کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ مشین کا عطیہ

35

ملتان،26 جنوری(اے پی پی): نجی کمپنی ایس ایم فوڈ کی جانب سے نشتر ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی کو جدید کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ مشین کا عطیہ کیا گیا۔

اس حوالے سے  شعبہ ریڈیالوجی نشتر ہسپتال میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد ، چیئرمین ایس ایم فوڈ میکرز چوہدری ذوالفقار علی انجم  بھی تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان اور سربراہ شعبہ ریڈیالوجی ڈاکٹر عبدالستار انجم نے نجی تنظیم کی جانب سے عوامی فلاحی کاموں میں تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

تقریب میں ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، انچارج شعبہ ریڈیالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم، ایڈمن رجسٹرار شعبہ ریڈیالوجی ڈاکٹر راشد راؤ اور ڈاکٹر ماہم اعوان سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔