وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

9

پشاور۔30جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف پیر کی شام لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے  دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ایل آر ایچ پہنچنے پر نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام، آئی جی پی کے پی معظم جاہ انصاری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔  وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی  وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔وزیراعظم نے ایل آر ایچ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔