وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور خارجہ امور کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی  ملاقات

10

جنیوا،9جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور خارجہ امور کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اگنازیو کیسس نے پیر کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو  ہوئی جبکہ  پاکستان اور سویٹز رلینڈ کےدرمیان  دو طرفہ تعلقات پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔