ٹنڈومحمدخان،13 جنوری(اے پی پی):جماعت اہل سنت وسنی رابطہ کونسل کی جانب سے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے حوالے سے اسٹیشن روڈ سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک جمعہ کی نماز کے بعد شان مداواح صحابہ ریلی نکالی گئی،ریلی میں ہزاروں عاشقان صحابہ نے شرکت کی،دوران ریلی پورا شہر نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور شان صحابہ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔
مداواح شان صحابہ ریلی سے خطاب کے دوران مولانا حضرت عبدالحمید معاویہ، مولانا محمد عمر، قاری سرفراز قریشی سمیت دیگر نے شان صحابہ کی سوانح حیات بیان کی،مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے چاروں صحابہ کی ایام شہادت و ولادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کی جائے اور شان صحابہ میں گستاخی کرنے والوں کو سرعام کوڑے لگائیں جائیں تاکہ کوئی بھی منکر صحابہ شان صحابہ کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔