پاکپتن، 26 جنوری (اے پی پی ): سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا کے دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔پاکپتن میں جماعت اہل سنت سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماء ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مذہبی سکالرز نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کئیے جائیں اور قرآن پاک جیسی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے والے سویڈش کو سرعام پھانسی دی جائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آزادیء رائے کے اظہار میں کسی کو بھی مقدس کتاب یا مقدس ہستیوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں،قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔