پشاور؛ منشیات  و اسلحہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

25

پشاور، 18 جنوری(اے پی پی): محکمہ ایکسائز  نے منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات اور اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے اور بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات و اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

 ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے خفیہ اطلاع پر جمیل چوک رنگ روڈ پر دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ساٹھ کلو گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ پکڑلیااور ملزم داؤد خان ساکن محلہ چمن کورونہ تخت بھائی ضلع مردان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایچ چوک نادرن بائی پاس پر دوسری کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مختلف بور کے اکیس ہزار  غیر قانونی کارتوس، پانچ سو میگزین ، ایک عدد ایم فور رائفل اور ایک عدد نو ایم ایمق پستول برآمد کرکے ملزم غلام حبیب ساکن درہ آدم خیل، حال راوی روڈ لاہور کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔