پشین؛ آٹا سیل پوائنٹس پر سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری

36

پشین،24 جنوری(اے پی پی ): پشین کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے قائم آٹا سیل پوائنٹس پر سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے ۔ صوبائی حکومت کے احکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر  فوڈ جمعہ خان کے نگرانی میں پشین کے مختلف علاقوں عوام کی سہولت کےلیے سیل پوائنٹس پر سرکاری آٹا تقسیم جاری ہے  اس موقع پر اے این پی کے رہنماء محمد صادق کاکڑ جے یو آئی کے رہنماء باز محمد خان حافظ محمد شاہد انجمن تاجران حقیقی کے رہنماء نصیب اللہ کاکڑ کلیوال سیف الرحمن خان اور دیگر بھی موجود تھے۔