کوئٹہ؛ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2 کروڑ روپے سے زائد کی شراب برآمد

4

رکھنی،31جنوری(اے پی پی):کوئٹہ کسٹمز  انفورسمنٹ نے  رکھنی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اعلی کوالٹی کی  غیر ملکی شراب برآمدکر لی ہے ۔برآمد شدہ شراب کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے، 230 سے زائد شراب کی بوتلیں  ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی  گئی تھی۔شراب اور ٹرک تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔