گلگت،26 جنوری (اے پی پی): ضلع سکردو میں اپنی نوعیت کا ایک اہم منصوبہ ، مددگار ایپ لانچ کر دی گئی ،ایپ کے اجراء سے عوام کو گھر کی دہلیز پر مختلف نوعیت کے سرٹیفیکیٹس کے حصول میں آسانی ہو گی ، ڈویژنل کمپلکس سکردو میں ایپ لانچنگ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی نے ایپ کے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایپ کی لانچنگ سے سائلین کو مختلف سرٹیفیکیٹس کے حصول میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ گھر بیٹھے ایپ کے زریعے برتھ سرٹیفیکیٹ ، لیگل ہیئر سرٹفیکٹ، پولیس وریریفیکش اور میونسپل سرٹیفیکیٹ اور دیگر ضروری سرٹیفیکیٹس حاصل کر سکیں گے، ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ سروس میونسپل ایریا تک محدود رہے گی بعد ازاں اسے پورے ضلع میں وسعت دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی۔
کمشنر بلتستان ڈویژن نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوا ہے بہترین پروجیکٹ ترتیب دینے پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے یہ پروجیکٹ دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک بہترین ماڈل ہو گا۔ وزیر زراعت میثم کاظم نے بھئ اقدام کو سراہتے ہوئے اس بہترین اور مثالی قرار دیتے ہوئے پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، آخر میں پاکستان پوسٹل سروس اور انتظامیہ کے مابین یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ۔