گلگت ، 26 جنوری ( اےپی پی): گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برف کے میدانوں میں سرمائی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین روز شاہی باغ طاؤس یاسین سیزن ٹو فیسٹول کا آج آغاز ہوگیا ہے۔ مختلف ٹیموں کے درمیان آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے خوب انجوائے کیا۔ یاسین کے علاقے طاؤس شاہی باغ میں تین روزہ سیزن ٹو ونٹر سپورٹس فیسٹول کے پہلے روز آج آئس ہاکی کا پہلا میچ یاسین جانباز اور غذر فلائر کے درمیان کھیلا گیا جس میں یاسین جانباز نے صفر کے مقابلے میں تین گول کرکے میچ جیت لیا جبکہ دوسرا میچ خواتین ٹیمیں سنو لیپرڈ اور سنو ایڈوینچر کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنولیپرڈ پھنڈر نے دو گول کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی۔