اوکاڑہ؛یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تقریب ،ہاتھوں کی زنجیر بناکر واک کی گئی

36

اوکاڑہ،04فروری(اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے  جونیئر سیکشن کے طلباء نے تقاریراور کشمیری کلچر پر مبنی ٹیبلو، ملی نغمے پیش کئے۔

اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کالج میڈم ثروت حسن نے کشمیر کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی، مذہبی،معاشرتی رشتوں کا ذکر کیا اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار سے  طلباء کو آگاہی دی۔

پرنسپل نےتقاریر اور کشمیری کلچر سے متعلقہ ٹیبلو پیش کرنے پر طلباء کے جوش و جذبے کی تعریف کی۔انہوں نے یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پروگرام کے انعقاد پر جونیئر سیکشن ہیڈ میڈم عظمیٰ رشید اور دیگر سٹاف روبینہ ناصر ، راشدہ، روبینہ جلیل سمیرا ندیم، مریم عثمان عابدہ خلیل اور شبینہ صابر کی کاوشوں کو سراہا۔

پروگرام کے اختتام پر پرنسپل میڈم ثروت حسن اور جونیئر سیکشن کے سٹاف کی قیادت میں طلباء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر واک کی طلباء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھار رکھے تھے۔