بہاولنگر؛ ڈی پی او علی رضا نے پولیس شہداء کے بچوں کو ملازمت کے  آرڈر دے دیئے

8

بہاولنگر،17 فروری ( اے پی پی):پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کےلئے احسن اقدام، آئی جی پنجاب کے حکم پر 2 شہداء کے بیٹوں کو روزگار مہیا کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے ملازمت کے  آرڈر شہداء کے بچوں کو دے دیئے۔ پولیس ملازمت پانے والوں میں شہید اے ایس آئی نواز کا بیٹا عمر اویس ، شہید کانسٹیبل نیاز کابیٹا زوہیب شامل ہے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے کہا کہ شہداء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، دوران ملازمت جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ملازمین ہمارا فخر ہیں۔