جیت کے باوجود بھی کوچ ہمیں ہماری خامیاں بتا تے ہیں؛اسامہ میر

33

ملتان ،19 فروری (اے پی پی):ملتان سلطان کے لیگ سپنر  اسامہ میر نے کہا ہے کہ جیت کے باوجود بھی کوچ ہمیں ہماری خامیاں بتا تے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اسامہ میر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف اچھا اور ہائی اسکورنگ میچ ہوا،ملتان سلطانز میچ کو سوہن حلوہ کی طرح کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لمبی کرکٹ کھیل کر مجھ میں اعتماد آیا، میری کوشش ہوتی کہ ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ اچھا کھیلوں،میں ہمیشہ بہترین بائولنگ  کرنے کا سوچ کے آتا ہوں تاکہ اپنی ٹیم کو جتوائوں۔

اسامہ میر نے کہا کہ ہماری بائولنگ  اور بیٹنگ بارے سب کو خدشات تھے لیکن ہم نے خود پر یقین کے ساتھ اچھا کھیلا ہے، ہمارے کوچ بہترین ہیں وہ ہماری ہر خوبی اور خامی پر ہمیں ضرور مینشن کرتے ہیں۔