رحیم یار خان؛کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد، امن واک بھی کی گئی

22

رحیم یار خان،04 فروری(اے پی پی):گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پر امن واک کی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل انجینئر حبیب احمد سیال نے کہا کہ کشمیری عوام کے لئیے ھمارا تن من دھن بھی قربان ہے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی تذلیل کشمیر میں ہو رہی ہے،انسانی حقوق دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

تقریب کے آرگنائزر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، ہم انسانیت کے لئیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی قانون شکنی کشمیر میں بھارتی فوج کر رہی ہے، ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا فوری حل کیا جائے۔

اس کے بعد پرامن واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت سردار ساجد محمود خان رند نے کی، اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  اس موقع پر نوید عالم،شفقت حسین جتوئی، زبیر مجاھد،رانا محمد رضوان، انجینئر اے ڈی ثاقب، مامون الرشید، حافظ عتیق الرحمن، مرغوب الحسن، محمد طاہرثاقب، و دیگر موجود تھے۔