رینالہ خورد: پولیس     نے  چوبیس گھنٹوں کے دوران اغوا  کئے گئے  تین بچوں  کو بازیاب کرا لیا

5

رینالہ خورد،03جنوری(اے پی پی):پولیس     نے  چوبیس گھنٹوں کے دوران اغوا  کئے گئے  تین بچوں  کو بازیاب کرا لیا ہے ۔ رینالہ خوردکے رہائشی  نویں کلاس کے طالب علم محمدارسلان ،مظہراورعمر سکول جانے کے لیے گھر سے نکلے لیکن تینوں طالب علم سکول نہ پہنچے ،جنکو نامعلوم ملزمان نے اغواکرلیا تھا۔

 سٹی رینالہ خورد پولیس نے محمد اعظم کی درخوست پر مقدمہ نمبری 95/23درج کرکے چوبیس گھنٹوں کے دوران تینوں بچوں کو صادق آباد سے بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کردیاہے۔