صوبائی وزیر اوقاف،مذہبی امور و زکٰوة و عشر بیرسٹر سید اظفر علی کا دورہ پاکپتن

3

پاکپتن، 03 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف،مذہبی امور و زکٰوة و عشر بیرسٹر سید اظفر علی نے سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کے ہمراہ  پاکپتن کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے درگاہ بابا فریدؒ پر منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس کی صدارت کی۔استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اور ملکی سالمیت کے لئیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔استحکام پاکستان کانفرنس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفیٰ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سید سلمان شاہ، ضلعی افسران شہریوں اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر اوقاف،مذہبی امور و زکٰوة و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر  نے سب سے پہلے درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفیٰ نےصوبائی وزیر اور سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کا استقبال کیا اور دستار بندی کی۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔صوبائی وزیر نے زائرین کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی چیک کی۔