ملتان؛ ایڈیشنل  سیکرٹری ہاؤ سنگ رانا اخلاق احمد کی جانب سے واسا کی  ریکوری کی سست روی پر اظہا ر برہمی  

4

ملتان، یکم فروری (اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کے احکامات پر ایڈیشنل  سیکرٹری ہاؤ سنگ رانا اخلاق احمد کی زیر صدارت  واسا کا غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن،ترقیاتی منصوبوں اور1.5ارب ریکوری بارے میں  جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل  سیکرٹری ہاؤ سنگ رانا اخلاق احمد کی جانب سے ریکوری کی سست روی پر اظہا ر برہمی اور ریکوری کو تیز اور فعال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔اُنھوں نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤ سنگ نے حکم دیا ہے کہ واسا ریکوری کو بہتر کرے،ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے،غیر قانونی کنکشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری  نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر کی بر وقت تبدیلی کو یقینی بنا یا جائے،فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور ان کے گرد کوڑا کرکٹ کی منتقلی کو یقینی بنا یا جائے،فیلڈ عملہ کو متحرک ہو کر مستعدی سے کام کریں،مین ہولز پر ڈھکنوں کی تنصیب یقینی بنا ئی جائے،کوئی مین ہول ڈھکن کے بغیر نہ ہو،ڈھکنات چوری ہونے پر متعلقہ آفیسران بلا تفریق کاروائی عمل میں لائے اور ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کو یقینی بنایا جائے۔