ملتان کی پچ کراچی کی پچ سے زیادہ اچھی ہے؛شاداب خان

37

ملتان ،19 فروری (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈز کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ملتان کی پچ کراچی کی پچ سے زیادہ اچھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطان کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔شاداب خان نے کہا کہ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان تجربہ کار کھلاڑی ہیں،کپتان کا ٹیم کی جیت میں بڑا رول ہوتا ہے،بطور ٹیم لیڈر میں آخری گیند یا آخری کھلاڑی تک ہار نہیں مانتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گراؤنڈ اور مخالف  ٹیم کے مطابق اپنی پلاننگ کی،ملتان کی پچ کراچی کی پچ سے زیادہ اچھی ہے، کرکٹ میں ہار جیت لگی رہتی ہے،ہم مثبت سوچ کے ساتھ اپنا مکمل کھیل پیش کرتے ہیں،ٹی وی پر دیکھنے سے چیزیں آسان لگتی ہیں،ملتان سلطان کی ٹیم اچھا کھیلی اور وہ جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں شائقین کا کراؤڈ ہمیشہ ہی بھر پور ہوتا ہے،اچھی کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔