وزیراعظم آزاد  کشمیر سردار تنویر الیاس خان  کی آزادکشمیر انجینئرز ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت

36

اسلام آباد،1فروری(اے پی پی): وزیراعظم آزاد  کشمیر سردار تنویر الیاس خان   نے  آزادکشمیر انجینئرز ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔ انہوں نے آزادکشمیر انجینئرز ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی سے حلف  بھی لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انجینئرز کائنات کی خوبصورتی میں رنگ بھرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاتھوں سے بڑے کام ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں آنے کا مقصد یہاں کے حالات کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ میرا شعبہ ہے اسے پیٹرانائز کروں گا، کنسٹرکشن کا اپنا مزاج اور اپنی ٹرمینالوجی ہے ۔