وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سےکھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ،شاہدآفریدی سمیت معروف کرکٹرز کی شرکت

5

کوئٹہ،4فروری(اے پی پی):وزیراعلیٰ  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔معروف قومی کر کٹرز جاوید میانداد، بابر اعظم ،شاہد خان آفریدی ،سرفراز احمد اورعمر اکمل سمیت  صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اورچیف سیکرٹری بلوچستان بھی اس موقع پرموجود تھے۔

اپنے   خطاب  میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے ،بلوچستان کے عوام کرکٹ  سے پیار کرتے  ہیں،  میں اپنے ہیروز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ  کوئٹہ میں کر کٹ میچ کا انعقاد صوبے میں  امن قائم ہونے کا مظہر ہے ، بلوچستان کے کھلاڑیوں میں  صلاحیت موجود ہے ،پی سی بی بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے توبابر اعظم ،سرفراز احمد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس نمائشی  کرکٹ میچ کو اپنے بہادر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور امن کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔