وزیر اعظم کا دورہ کراچی،بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے گہرے سمندر روانہ

6

کراچی،14 فروری(اے پی پی):  وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنے کے بعد بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے مہران بیس سے گہرے سمندر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم، پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے جس میں 50 ملکوں سے زائد بحری افواج کے دستے شریک ہورہے ہیں۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی ان مشقوں کا بنیادی مقصد سمندری قزاقوں، دہشت گردوں، منشیات اور اسلحہ سمگلروں  کے خلاف موثر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

 وزیر اعظم کو اس سلسلے میں بریفنگ دی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مظاہرہ دیکھنے کے علاوہ  دیگر بحری مشقوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے۔