پاکستان سپر لیگ ایک شاندار لیگ ہے،روسو

7

ملتان،16 فروری(اے پی پی): پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی روسونے پی ایس ایل کو شاندار لیگ قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹنگ ہیرو روسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گلیڈی ایٹرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ۔ سلطانز نے میچ کے آغاز میں ایسی گرفت مضبوط کی کہ پھر میچ کو ہاتھ سے نہ نکلنے دیا ۔

روسو جو کہ ماضی میں گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی دھواں دھار اننگز کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے مین آف دی میچ احسان اللہ کی تباہ کن باؤلنگ کو بھی سراہا۔