پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، ملکی مسائل کا حل جمہوریت کا تسلسل ہے؛شازیہ مری

33

اسلام آباد،16فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ  و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، ملکی مسائل کا حل جمہوریت کا تسلسل ہے۔

ان  خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے      ترکیہ کی سی ایم او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ  گزشتہ حکومت نے پاکستانی  معیشت کو بری طرح تباہ کیا  ،گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے کاروبار کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، پاکستان بہت جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا،ملکی مسائل کا حل جمہوریت کا تسلسل ہے، ہر کسی کو انفرادی طور پر اچھا کرنا اور سوچنا ہو گا۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے خطاب میں  بی آئی ایس پی   کے اغراض و مقاصد بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )پاکستان کی  90لاکھ مستحق  خواتین کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے ،یہ پروگرام سماجی تحفظ کا یہ بہترین پروگرام ہے۔