پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

23

اسلام آباد۔3فروری  (اے پی پی):پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے 128  رکنی وفد نے جمعہ کو  پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ایوان بالا کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کوسینیٹ ہال اور سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فنکشنز کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں وفدنے دلچسپی کا اظہار کیا اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ وفد نے ایوان بالا کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔