پی ایس ایل میں نئے آنے والے لڑکوں کو سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،انضمام الحق

39

ملتان، 17 فروری (اے پی پی):سابق کپتان وپشاور زلمی کے صدرانضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ  ٹیم کو بہت اچھے کھلاڑی دیئے،پی ایس ایل سے نئے آنے والے لڑکوں کو سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں،مقابلے اچھے دیکھنے کو ملیں گے،پی ایس ایل 8میں پہلے جتنے میچز کھیلے گئے اچھے ہوئے،آگے بھی اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پشاور زلمی کو پریکٹس کے دوران فیلڈنگ خود کرائی ہے تاکہ کیچز کم ڈراپ ہوں۔انہوں نے کہا کہ گراونڈ کے باہر کھلاڑی دوست ہوتے ہیں، میدان میں نہیں ہوتے،ملتان کے کراؤڈ نے ہمیشہ باہر سے آنے والے مہمانوں کو سپورٹ کیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے،امید کرتا ہوں وہ دنیا کے تمام ریکارڈ توڑے  ہیں۔