پی ایس ایل 8؛  کنگز اور سلطانز کی ملتان سٹیدیم  میں  پریکٹس

29

ملتان،21 فروری(اے پی پی ): ملتان  سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کے  مقا بلے  جاری ہیں ،کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی ٹیموں نے  سٹیڈیم میں  پریکٹس کی ۔ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا اور دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کل بروز بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان شام 6 بجے میچ کھیلا جائے گا۔