پی ایس ای8؛ملتان سلطان کو صرف ایک رنز سے شکست ہوئی،فوکس اب اگلا میچ ہے،اسامہ میر

23

ملتان، 14 فروری (اے پی پی ):ملتان سلطانز کے باؤلر اسامہ میر نے  پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے میچ میں شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں صرف ایک رنز سے شکست ہوئی ۔ان  کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں جب کپتان محمد رضوان 75رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ ہاتھ سے پھسلتا ہوا محسوس ہوا،  پولارڈ کے جارحانہ 25رنز بھی میچ پر گرفت نہ بنا سکے۔

 اسامہ میر نے کہا کہ یہ میچ گزر گیا اب ہمارا فوکس کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ ہے جو 15فروری کو ملتان سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔