یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے نو منتخب اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن  کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

18

 اوکاڑہ،01فروری(اے پی پی): یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے نو منتخب اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں  نو منتخب شدہ عہدیداران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام عہدے داران کو مبارک باد پیش کی اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ تمام اساتذہ کی حقیقی نمائندگی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے لیے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے کیے جانے والے تمام مثبت اور تعمیری اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وسیع تر مفاد کےلیے تمام اساتذہ میں اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پہ زور دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حمود نے ان پہ اعتماد کا اظہار کرنے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ اساتذہ کےلیے ایک خوشگوار تعلیمی و تحقیقی ماحول پیدا کیا جائے اور جن اساتذہ کی اگلے عہدوں پہ ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں ان کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ نو منتخب شدہ عہدے داران وائس چانسلر اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

تقریب کے اختتام پہ الیکشن کمیشن کے ممبران ڈاکٹر خالد ندیم ریاض، سہیل اصغر اور شہباز ابراہیم میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والی جنرل باڈی میں ڈاکٹر حمود الرحمان، صدر، قرت العین، نائب صدر اول، ڈاکٹر ثاقب جمیل ، نائب صدر دوئم، ڈاکٹر محمد اقبال، جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر سمن زہرہ، جوائنٹ سیکریٹری اول، صوبیہ یعقوب، جوائنٹ سیکریٹری دوئم، ڈاکٹر سلیم خان، فنانس سیکریٹری، ڈاکٹر شہزاد فرید، آفس سیکریٹری، اور عثمان شمیم، پریس سیکریٹری، ایگزیکٹوکونسل کے ممبران میں ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر ریاض الامین، ڈاکٹر فہیم ارشد، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈاکٹر زاہد بلال، اقرا خادم، ڈاکٹر ریاض حسین اور سنا یاسین شامل ہیں۔