اوکاڑہ؛کمشنر شعیب اقبال کا بابا فرید شوگر ملز کادودہ ، کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ لی

17

اوکاڑہ،14جنوری(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمرا ہ بابا فرید شوگر ملز کا دورہ کیا۔ جی ایم شوگر ملز محمد جاوید اقبال کاہلوں نے شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،گنے کی ادائیگی کی پیداوار ،مارکیٹ میں سپلائی اور سٹاک سے متعلق بریفنگ دی ۔

 کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شوگر ملز کے مختلف سیکشن کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے شوگر ملز میں گنا لے کر آنے والے کاشتکاروں سے شوگر ملز عملہ کے رویہ ،گنے کی قیمت کی ادائیگی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر کے درمیان خوشگوار تعلقات نہ صرف صنعتی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ معاشی نمو کے لئے بھی ضروری ہیں پاکستان کے زرعی سیکٹر کی ترقی ،صنعتی یونٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، زراعت پر مبنی صنعتی دیہی سیکٹر کی ترقی و خوشحالی کےلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں ۔انہوں شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو معیاری بیج کھاد اور تکنیکی رہنمائی کی فراہمی کو سراہا۔