رحیم یار خان؛پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،51ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

25

رحیم یارخان،28 فروری(اے پی پی): ڈی ایس پی اللہ یار سیفی  کی نگرانی میں تھانہ شیدائی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن سے پیٹر انجن، مال مویشی ،2موٹر سائیکل، سولر پلیٹس اور نقدی سمیت 28 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے، جن کو اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

غیر قانونی اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے 758 کپی اور 86 لیٹر شراب ،30 کلو گرام چرس اور  4 کلو 600 گرام بھنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج  کر لیے گئے ہیں۔

 تھانہ شیدانی پولیس نے 16 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت 10 غیر قانونی اسلحہ برداروں کو  بھی گرفتار  کیا ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں1 کلاشنکوف 5 پسٹل 30 بور 4 پستول 12 بور اورمتعدد روندز و کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

 گرفتار ملزمان سے 28لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سے برآمد کیا گیا سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، مالکان نے اصل سامان ملنے پر پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔