رینالہ خورد: ڈاکوؤں کے روکنے پر شہری کے جان بحق ہونے کے واقعہ پر ڈی پی او کا نوٹس

42

رینالہ خورد،31جنوری (اے پی پی): تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں ڈاکوؤں کے روکنے پر شہری کے جان بحق ہونے کے واقعہ پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے فوری نوٹس لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خوردپہنچ گئے۔

ڈی پی او نے جانبحق شخص کے ورثاء سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ترجمان پولیس کے مطابق عبدالکریم نامی شہری کو روکنے کا واقعہ 28 ڈی کے قریب پیش آیا۔

متوفی عبدالکریم اور فیض نامی شہری موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ نا معلوم ملزمان نے روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے عبدالکریم نامی شخص شدید مضروب ہوگیا زخمی عبدالکریم کو علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے پر کیا جائے گا۔ مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاڈی پی او نے مقامی پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے ۔