زخمی بیوپاری کی  جیب سے برآمد ہونے والی رقم ریسکیو 1122 کے اہلکار نے لواحقین کے حوالے کر دی

12

اٹک، 06 فروری (اے پی پی) :گوندل منڈی مویشیاں میں کاروبار کی غرض سے آنے والا بیوپاری پنڈی گھیب کے بیوپاری رکشے کی ٹکر کے باعث سر پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گیا۔ بیوپاری کی  جیب سے برآمد ہونے والی رقم ریسکیو 1122 کے اہلکار نے لواحقین کے حوالے کر دی۔

پیر کو گوندل منڈی کے قریب بیوپاری حسنین اکرم ساکن پنڈی گھیب گوندل بس سٹاپ پر رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 تحصیل حضرو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا، لواحقین ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکار شاہد اور قاسم نے زخمی شخص سے ملنے والا سامان جس میں 227000 نقد، شناختی کارڈ اور موبائل فون شامل تھا ریسکیو دفتر حضرو میں جمع کروا دیا ۔ بعد ازاں موبائل فون سے زخمی کے بھائی ثقلین اکرم سے رابطہ کر کے ریسکیو تحصیل حضرو کے انچارج منیب قریشی نے ساری رقم اور سامان ان کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے ریسکیو 1122 کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان میں خدمت اور دیانت میں ریسکیو 1122 کا کوئی ثانی نہیں۔