فیصل آباد،21 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر فیصل آباد میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کےخلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے11یونٹس کو113،000روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
کارروائی کے دوران 1350لیٹرغیر معیاری دودھ اور 8 کلوگرام زائدالمیعاد اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور بچوں کی من پسند گولی ٹافی بنانے والے یونٹ کو بھی صفائی ستھرائی کے ناقص حالات، کھلی نالیاں ہونے، چوہوں اور حشرات الارض کو دور رکھنے کے اقدامات نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں غلام محمد آباد کے علاقے میں واقع مشہور سویٹس اینڈ بیکرز پر ٹیم نے چھاپہ مار کر موقع پر کھلے رنگ اور ممنوع کیمیکل کے استعمال اور دیگر وجوہات کی بناء پراصلاح تک بند کر دیا گیا۔