ماسکو؛ پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب ، شرکاء کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کاعزم

40

ماسکو، 5 فروری(اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس  دوران شرکاء نے  بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

تقرین میں پاکستان کے  سفیر شفقت علی خان، سفارت خانے کے افسران و اہلکاروں  اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

تقریب میں  یوم یکجہتی کشمیر  کے حوالے سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے   اورکشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں کشمیری آبادی پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا احاطہ کیا گیا جبکہ بھارتی قابض افواج کے مظالم کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔