مدنی پارک ملتان  میں سپیشل بچوں کے موجودکارنر کی بحالی و تعمیر و مرمت کا فیصلہ کر لیا ہے؛ ڈی جی پی ایچ اے 

3

ملتان،03 فروری (اے پی پی ): ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ مدنی پارک میں سپیشل بچوں کے موجودکارنر کی بحالی و تعمیر و مرمت کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ بچوں کے لیئے بہترین جھولوں کی تنصیب یقینی بنائیں گے،مدنی پارک کو مکمل بحال کرنے کے لیئے پُر عزم ہیں،فلائی اوور کی تعمیر کے بعد پارک سے ملبہ اُٹھوایا جا چکا ہے،گزیبوز اور ٹریک کی تعمیر کر لی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مدنی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔اُنہوں نے سپیشل بچوں کے کارنر کا معائنہ کیا اور ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مزید کہا کہ پارک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے،پارک میں ٹریک اور گزیبوز مکمل کر لیئے گئے ہیں۔پارک میں لینڈ سکیپنگ پر عدم توجوہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارک  میں لینڈ سکیپنگ اور صفائی پر بھرپور توجہ دی جائے غفلت اور لا پرواہی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی پارک کی بحالی کے لیئے ڈی او ایجوکیشن اور پرنسپل سپیشل سکول سے ملاقات شیڈول ہے پارک کی جلد بحالی پر کام کا آغاز ہوگا اور ہفتہ میں کل 14سکولوں میں سے ایک سکول کا پارک کا دوریقینی بنائے گے اور بچوں کا ایک پریڈ پارک میں ہوگا۔سپشل بچوں کی تفریح کا بہترین انتظام ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ نعیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ شاہد کامران،ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ خالد ظفر اور ایڈمنسٹریٹر پارکس ناصر ستار بھی موجود تھے۔