ملتان،20 فروری(اے پی پی ):موجودہ ملکی صورتحال اور دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر جنوبی پنجاب میں سیکیورٹی الرٹ اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید بڑھا دی گئی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے سیکیورٹی اقدامات کی چیکنگ کے لیے چائنیز کیمپ چدھڑ ملتان کا دورہ کیا اور چائنیز انجینئرز سے ملاقات کی لیفٹیننٹ کرنل محمد امجد نے سی پیک کی جغرافیائی حدود اور سیکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن ملتان عزیر احمد، ڈی ایس پی مخدوم رشید، چدھڑ کیمپ انچارج ڈی ایس پی راشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا سی پیک پروجیکٹ اور اہم امور سر انجام دینے والے چائنیز و دیگر غیر ملکی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح اور اداروں کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس و تمام سیکیورٹی ادارے مربوط اور جوانوں کے جذبے جواں ہیں ملکی مفاد کے پیش نظر اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو زیر کرنے کے لیے تمام ضوابطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو چوکس و ہوشیار ہو کر فرائض سر انجام دینے، دہشتگر عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور افسران کو ڈیوٹی کی باقاعدہ چیکنگ کی ہدایت کی۔