میچ فکسنگ کے بعد اب پرویز الٰہی ٹیپ کی تحقیقات ہونی چاہئے ؛وفاقی وزیر احسن اقبال

31

شکرگڑھ،19 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے کہ میچ فکسنگ کے بعد اب پرویز الٰہی ٹیپ سے تو عدالتی کیس فکسنگ کا بھی تاثر مل رہا ہے ، جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

   نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا “ووٹ  کو عزت دو “کے بیانیے  کی جیت ہے،اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے  کہا کہ   ووٹ کو عزت دو بیانیہ زندہ ہے اور زندہ رہےگا ، آئین پاکستانی عوام کے حق حکمرانی کی نگہبانی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک اپنے کارکنان کو جیلوں میں ڈالنے کی کوشش ہے ،عمران خان کے مشکور ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جیل ڈالنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں اور سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں۔