نارووال، 14فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پلان برائے2023-2022 کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر چلنے والی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی طرف سے ایسی تمام اسکیمیں جن پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے، انکو ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ محکموں کو دینے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ جن اسکیموں پر ابھی ترقیاتی کام جاری ہیں وہاں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی بابت سخت احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اجلاس میں آر،ایچ،سی مینگڑی کو ہینڈ اوورکرنے،اڈا سراج ڈرین لائن کی بحالی،اولڈ ڈی سی ہاؤس کی تزعین و آرائش کے لئے نئی سکیم بنانے،بدوملہی چلڈرن پارک کے سامنے نالے کی تعمیر،رسینوال پھاٹک ٹو ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر سمیت مختلف سکیمیں زیر بحث لائی گئیں۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرڈویپلمنٹ قمرعثمان،ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،ایکسین بلڈنگ خواجہ خالدشہزاد،ایکسین ایری گیشن وقاص انجم،سی ای اوایجوکیشن اقبال چوہدری،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت،سی او ضلع کونسل ملک ابراراحمد،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،ایس ڈی اوبلڈنگزنارووال و شکرگڑھ تنویراحمد،یونس کمال،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ برگیزیدہ بٹ ودیگرنے شرکت کی۔