نوشہرہ ورکاں، 20فروری (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں اشرف علی گوندل نے علاقہ تھانہ تتلے موضع باھمنیاں میں مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم شہزاد احمد کو سزائے موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہےجبکہ دوسرے ملزم محمد منیر کو بری کر دیا ہے۔
تھانہ تتلے عالی میں 2017 میں درج استغاثہ کے مطابق مجرم شہزاد احمد نے اپنے جواں سالہ محمود حسین باجوہ کو نشہ کی لت سے منع کرنے پر اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ بڈھا گورائیہ میں رات کے وقت ایک ڈیرہ پر بیٹھا ہوا تھا،جس کا مقدمہ محمد یوسف کی مدعیت میں تھانہ تتلے عالی میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا اور پولیس تفتیش میں ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرکے چالان مکمل ہوا،جس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج نے آج سنا دیا ہے۔