نوشہرہ ورکاں،23 فروری( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا اور ذمہ داریاں فرائض کی نظر سے پوری کرنے کی ہدایات کی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل منگوکی ورکاں اور بدورتہ پہنچے اور گورنمنٹ بوائے اینڈ گرلز سکولوں کا دورہ کیا، اساتذہ و طلباء سے ملے اور طلباء سے سوال و جواب کیے۔انہوں نے تمام شعبوں کی صفائی بارے سختی سے حکم دیا اور بدورتہ ہائی سکول کی گراؤنڈ کے گرد پودے لگانےکی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے ریسکیو 1122 آفس کا بھی دورہ کیا اور میسر مشینری اور عملہ بارے پوچھا۔انہوں نے مٹو بھائی کے روڈ پر لگے سستا آٹا پوائنٹ کو چیک کیا، تھیلے کا وزن اور نمی چیک کی اور اے سی نوشہرہ ورکاں میاں محمد اظہر وٹو کو ہدایت کی کہ تیرہ فیصد سے زائد نمی رکھنے والی فلور ملز کا سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچے اور زیر تعمیر ڈائلیسز سنٹر کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے تمام شعبوں میں پہنچ کر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور ڈاکٹر سرجن عرفان ریاض نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موھل نے عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام تر سہولتوں سے دور نہ رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موھل نے ڈی پی ایس سکول کی زیر تعمیر عمارت بھی دیکھی اور پرنسپل کے علاوہ متہ ورکاں کے راجپوت فیملی سے ڈونر بھی موجود تھے۔ پرنسپل نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے دو کروڑ سے زائد فنڈز کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے محلہ رڑوالہ میں واقع عبد اللہ ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا اور برسوں سے جاری خدمت انسانیت صحت سنٹر کو دیکھا۔ اس موقع پر شیخ محمد شفیق اور شیخ مشتاق احمد محمد لقمان نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر آفس نوشہرہ ورکاں پہنچے تو اے سی میاں محمد اظہر طارق وٹو نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے مقامی اداروں کے زمہ داران افسران سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن گوجرانوالہ سید معروف احمد۔ ڈپٹی ڈی او ایجو کیشن نوشہرہ ورکاں سید غلام عباس شاہ، اے ڈی ایل جی نوشہرہ ورکاں رانا عنصر محمود ۔ڈی ڈی او زراعت محمد یوسف چوھدری،تحصیلدار محمد سیعد چوھدری، ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان، اور سی او میونسپل کمیٹی سدرا ڈار بھی موجود تھیں۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موھل نے نوشہرہ ورکاں آمد پر بعض سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کا حکم دیا اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وسائل کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رکھا جائیگا۔