نگران وزیراعلی پنجاب سے کوریا کے سفیر کی   ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات ، سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

17

لاہور،11فروری(اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سو سنگپیو نے  ہفتہ کو یہاں وزیراعلی آفس میں  ملاقات کی  جس میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت او ردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعلی  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط قائم ہیں، دوطرفہ وفود کے تسلسل کے ساتھ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع دستیاب ہیں،ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

 کورین سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔