وزیراعظم   شہباز شریف نے  پاکستان کی طرف سے  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا

9

اسلام آباد،17فروری  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان کی طرف سے  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا۔ جمعہ کو وزیراعظم محمدشہباز شریف   نے دورہ ترکیہ کے دوران آدیامان    گئے جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین کےلئے قائم سنٹر میں متاثرین سے ملاقات کی  اورپاکستان کی طرف سے  بھیجا جانے والا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے  ترک بہن  بھائیوں کی ہرممکن مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  متاثرین کو سردیوں کے خیموں  کی امداد جاری رکھی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کا آدیامان ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات و انفراسٹرکچر کے وزیرِ عادل اسماعیلاولو، آدیامان کے گورنر، مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم نے آدیامان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔