وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت

15

اسلام آباد،5فروری(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے بعد ازاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی  اور خطاب کیا۔