اسلام آباد،5فروری(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور قائمقام صدر بھی موجود تھے۔