وہاڑی ؛ڈپٹی کمشنر کا  سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

26

وہاڑی، 28 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے  منگل  کو یہاں سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں  سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مارکیٹ کمیٹی افسران کو سبزیوں وپھلوں کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ،سبزی منڈی میں باقاعدگی سے نیلامی کے عمل کو چیک کیا جا رہا ہے  جبکہ کسی کو سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

 بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا  جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہا کہنا  تھا کہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،میونسپل کمیٹی کا عملہ دیانتداری سے ڈیوٹی ادا کرے، شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران افضل بخاری،ای اے ڈی اے خالد محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر حسین بھی موجود تھے۔