پاکستان آرمی اورخوتین یلو ٹیم کی سیو ٹومارو 6 والی بال کے نمائشی میچ میں کامیابی

17

اسلام آباد،11فروری(اے پی پی):کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان والی بال فیڈریشن کے تعاون سے انسداد منشیات مہم کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان آرمی اور یلو ٹیم نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں  سیو ٹومارو 6 والی بال کے نمائشی میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

 ہفتہ کوخواتین کا میچ یلو ٹیم اور پنک ٹیم کے درمیان جبکہ مردوں کا میچ آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا۔آرمی نے نیوی کو 25-22، 25-21 سے شکست دی۔ آرمی  کی طرف سےدینات اللہ، حامد یزمان اور احمد رضا  نے گول کئےجبکہ نیوی کے سکوررز ایم ثقلین اور ابوذر تھے۔یلوٹیم نے پنک ٹیم کو 25-18، 25-23 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے عذرا فاروق، علیشہ جنید اور ام حبیبہ نے  گول کیا جبکہ پنک سکورر مقدس بخاری اور خزران فاطمہ تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب اور چیئرپرسن ویمن والی بال ڈویلپمنٹ کمیٹی ملیکہ جنید بھی تقریب میں موجود تھیں۔سی ای او کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن  کرسٹیانا نے تقریب میں شرکت کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان آگاہی مہم کے ذریعے منشیات سے بچ سکیں گے اور کھیل کے میدانوں کو زیادہ ترجیح دیں گے۔

 وفاقی وزیر نے کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سی ای او کرسٹیانا اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔