اسلام آباد، 16 فروری (اے پی پی): وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق پرامن ذرائع سے بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈیشن کے پریپریٹری آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت نے ویڈیو پیغام کے ذریعے فورم سے خطاب کیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے دفتر کے افتتاح پر تمام فریقین کو مبارکباد پیش کی اور ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کو پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈیشن ،بین الاقوامی تنازعات کے فوری اور کم لاگت کے حل کی راہ ہموار کرے گا۔