پاکستان سپر لیگ8؛لاہور قلندر کا پہلی بار ملتان سٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس سیشن

30

ملتان،11 فروری(اے پی پی ):پاکستان سپر لیگ 8 کے پیش  نظر لاہور قلندر نے   پہلی بار  ملتان سٹیڈیم میں   بھر پور پریکٹس کی ،ملتان سلطان نے بھی پریکٹس سیشن کا معمول برقرار رکھا۔

 لاہور قلندر اور ملتان سلطان دونوں ٹیمیں سخت سکیورٹی میں شام پانچ ملتان سٹیڈیم پہنچیں اور بھرپور ٹریننگ کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہت محنت کی جبکہ  پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے ملتان سٹیڈیم میں لکڑی کے دیدہ زیب سٹیج کی تیاری جاری و ساری ہےاور پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلئے پچ سازی بھی آخری مرحلہ میں ہے۔